اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے گزشتہ دنوں کوئٹہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے شہید ہونیوالے اہلکار عبدالرزاق کیلئے میڈل اور اسکے خاندان کیلئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے ایسے سپوت پورے پاکستان کی پولیس اہلکاروں کیلئے باعث فخر اور باعث تقلید ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کوئی میڈل یا مالی مراعات کسی کی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں مگر مملکت پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ایسے بہادر جوانوں کی قربانی کا اعتراف کرے۔