کوئٹہ (سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی ملک حاجی نصیر الدین کاکڑ حاجی موسیٰ خان ترین غلام مہدی حاجی فاروق شاہوانی محمدحسین ہزارہ سید شہاب الدین آغا ڈاکٹر علی قمبرانی ملک ملک اکرم بنگلزئی راج کمار سید حیدر آغا میر اکرم بنگلزئی خان کاکڑ سردار نعمت اللہ سلیمانخیل قاضی امین اللہ حاجی اسلم ترین نصر اللہ شاہوانی نیک محمد رند میر ملک بنگلزئی یعقوب شاہ کاکڑ ودیگر عہدیداروں نے کہا کہ ہم گوادر کے تاجروں کو در پیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انکے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کردیں گے انہوںنے کہاکہ گوادر کی تاجر برادری خود کو تنہا نہ سمجھیں انکے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور بہت جلد ان کو در پیش مسائل حل ہونگے انجمن تاجران بلوچستان کا مقصد یہی ہے کہ صوبہ بھر کے تاجروں کے مسائل عملی طور پر حل ہو جائیں۔