ملتان(سٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے ایک وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم پاکستان اور پی پی پی پالیمینٹرین کے سینئر وائس چئیرمین سید یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ محمد اصغر عسکری اور علامہ محمد اقبال بہشتی شامل تھے۔ وفد نے وطن عزیز میں جاری دہشت گردی سے نبٹنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔