ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے انعقادکے لئے اجلاس آج منعقد ہوگا۔اس ضمن میں الیکشن بورڈ کے چئیرمین محمد حسین بابرممبران ملک نصیر تھہیم اور ملک پرویز راں نے تمام امیدواروں کا اجلاس طلب کر لیاہے ،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کیمپس لگانے، مہم چلانے اور الیکشن میں پر امن ماحول کو یقینی بنانےکےساتھ قواعد و ضوابط پر عمل کے لئے تمام امیدواران کاالیکشن بورڈ کی سربراہی میں اجلاس آج 23فروری 2017ء بروز جمعرات کو2بجے دن بار ہال میں منعقد ہوگا۔