کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سندھ میں خواتین ہاکی کے تنازع کو دور کرنے کے لئے فوری ایکشن لیتے ہوئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ، دل چسپ بات یہ ہے کہ خواتین کے مسائل اور تنازع کو دور کرنے والی کمیٹی میں پی ایچ ایف نے کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا ہے، تین رکنی کمیٹی میں سابق قومی کپتان حنیف خان، منصور احمد اور وسیم فیروز کو رکھا گیا ہے جو چند روز میں اپنے اجلاس کے مقام،اور تاریخ کا فیصلہ کرے گی جس میں تمام گروپوں کو مدعو کیا جائے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگڈئیر(ر) خالد کھوکھر نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ اور سفارشات اجلاس کے ایک ہفتے میں انہیں بھیجے ، جس کے بعد پی ایچ ایف سندھ خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔