کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر غلامحمدخان منعقد ہوا جس میں عبدالناصر ، طارق حسین ، آغا محمد رضا، محمد یعقوب ، زاہد ملک ، صائمہ طارق، ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق سالانہ رجسٹریشن یکم سے 10 مارچ تک ہوگا فارم یکم مارچ کو بجے رجسٹریشن فارم آرام باغ باسکٹ بال کورٹ سے حاصل کے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں 3 کلبوں کو عارضی رجسٹریشن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ جوکلبز 10 مارچ تک سالانہ رجسٹریشن نہیں کرائینگے وہ 2017 کے کسی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے اہل نہیں ہونگے۔