ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو بیوی پر غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا،مداحوں نے سوشل میڈیا پر جھگڑا لائیو دیکھا۔
ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو اکثر کورٹ میں غصہ آ جاتا ہے۔کبھی چیختے ہیں، کبھی چلاتے ہیں ،کبھی مداحوں پر نارض ہو جاتے ہیں ،کبھی امپائر سے الجھ جاتے ہیںتو کبھی غصے میں اپنا ریکٹ ہی توڑ دیتے ہیں۔
اس باربھی جوکووچ کو غصہ آیا۔ہوا یوں کہ جوکووچ کی اہلیہ ان کے ٹریننگ سیشن کی ویڈیو بنا رہی تھیں جو سوشل میڈیا پر لائیو دیکھی جا رہی تھی۔
سیشن ختم ہوا تو29سال کے زوکووچ کیمرے کی طرف بڑھے،سیشن دیکھنے پر مداحوں کا خوشی خوشی شکریہ ادا کیااور پھر اگلے ہی لمحے موڈ بدل گیا۔
انہوں نے بیوی کے ہاتھوں سے کیمرا چھینا،بیوی نے غصے میں اپنے شوہر کو دیکھا اور اپنی مادری زبان میں بولیں،’یہ کیا طریقہ ہے،تمھارے آداب کہاں گئے؟‘
شوہر کو ڈانٹنےکے بعد جب انہوں نے اپنے فون پر نظر ڈالی تو حیران رہ گئیںکیوں کہ سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ لائیو جاری تھی۔