جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے ایک پیج پر ہیں، متنازع الفاظ کو قانون کا حصہ نہیں بننا چاہیے،مذہب اور ریاست کو مقابلے میں لانا ملکی مفاد کے خلاف ہے۔
مولانا نے پیپلز پارٹی کے مؤقف پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ پرانا ڈرافٹ واپس لاؤ، پی ٹی آئی سے کسی خیر کی توقع نہیں۔