• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کا ایف سولہ طیارہ سعودی صوبے نجران میں گر کر تباہ

Jordans F16 Fighter Crashed In Saudi Province Najran
اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ذمے دار کے مطابق اردن کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث جمعے کے روز سعودی عرب کے صوبے نجران میں گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں طیارے کا ہوا باز محفوظ رہا۔

عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اراضی میں گرنے والا اردن کی رائل ایئرفورس کا مذکورہ F-16 طیارہ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کے مشن میں شریک تھا۔

طیارے کے ہوا باز فرسٹ لیفٹنٹ عدنان نعیم عبدالعزیز نباص پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سعودی عرب کی سرزمین پر اتر گیا۔ اردنی ہوا باز آج شام وطن واپس لوٹے گا۔
تازہ ترین