مردان (نمائندہ جنگ)مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری صوبے کا دوسرا بڑاادارہ ہے جو صنعتکاروں ، تاجروں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے ضلع مردان کی معاشی خوشحالی کے لیے مردان چیمبر اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے تاہم اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابقہ صدر اور مرکزی تنظیم تاجران مردان کے صدر ظاہر شاہ ، حاجی محمد فیاض خان چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پریس اینڈمیڈیا، محمد مصطفی کمال،حاجی محمد حسین،سلیم گل دولتزئی نے مردان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیے سے مردان پریس کلب کے صدر ایم بشیر عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے قیام سے ملک کے اندر معاشی انقلاب برپا ہوگاجس کے مثبت ثمرات ملک کے معاشی صورتحال پر پڑیگا۔مقررین نے کہا کہ بعض ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ضلع مردان کے صنعتکار اور تاجر برادری اسکو اور دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو ناکام بنائینگے صدر مردان پریس کلب ایم بشیر عادل اور قائمقام جنرل سیکرٹری یوسف مایار نے مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مردان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سب مل کر کام کرینگے پروگرام کے آخر میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ نے مردان چیمبر کے صدر کی طرف سے مردان پریس کلب کے صدر کو چیمبر شیلڈ پیش کی۔