• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد میں اخبار مارکیٹ جلد قائم کی جائے گی‘اورنگزیب حیدر

ایبٹ آباد (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اخبار مارکیٹ کے قیام کو جلد عملی پہنایا جائیگا۔ وہ اخبار فروش یونین ایبٹ آباد کے  نمائندہ وفد جس  میں اخبار فروش یونین ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری ریاست علی اعوان ، سینئر نائب صدر سرفراز خان ، صغیر محمد اعوان  شامل تھے  سے اپنے  دفتر میں  ملاقات  کے موقع پر گفتگوکررہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے  اخبار مارکیٹ ایبٹ آباد کے حوالے سے بتایا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی خواہش پر پشاور ، نوشہر ہ اور ایبٹ آباد میں اخبار مارکیٹوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے  اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اخبار مارکیٹ کی جلدازجلد تعمیر شروع کی جائے۔ انہوں نے یقین  دہانی  کرائی  کہ اخبار مارکیٹ ایبٹ آباد کی تعمیر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی۔ انہوں نے تحصیل ناظم ایبٹ آباد کو جلدازجلد اخبار مارکیٹ کی تعمیر کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی تاکہ  تعمیر شروع کی جاسکے۔ اس موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب کے سابق صدور میر محمد اعوان ، محمد عامر شہزاد خان جدون ، اے یوجے کے جنرل سیکرٹری ثاقب خان ، ایبٹ آباد پریس کلب نائب صدر عبد الواسع خان اور سہیل عباسی بھی موجود تھے ۔ 
تازہ ترین