گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر جوئے کے متعدد اڈے قائم ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے مناسب کارروائی نہ ہونے سے لوگوں کی بڑی تععداد سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق جوئے کے متعدد اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور اڈہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے تاہم خفیہ جواء خانوں کے متعلق عوام آگاہ کریں سب کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔