• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک اقتصادی رابطے کی بہترین مثال ہے،سرتاج عزیز

Cpack Is A Perfect Example Of Economic Links Sartaj Aziz
مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سی پیک اقتصادی رابطے کی بہترین مثال ہے۔بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ، ہو گئی ۔تیرہواں ای سی او سربراہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں تمام رکن ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کردی۔

دفتر خارجہ اسلام آباد ای سی او کے سربراہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تیرہویں ای سی او سربراہ اجلاس کا تھیم علاقائی خوشحالی کیلئے روابط ہے۔ اجلاس سے قبل رکن ممالک کے سینئر حکام اور وزرائے خارجہ کے الگ اجلاس ہوں گے۔اجلاس کا بنیادی مقصد سی پیک کوریڈور کو دیگر کوریڈورز سے جوڑنا ہے۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سربراہ اجلاس کے اختتام پر اعلان اسلام آباد کا مسودہ تیار کیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ ای سی او کے ویژن 2025 کی منظوری بھی دی جائے گی، اجلاس کے دوران چار باہمی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، تنظیم کے دس رکن ممالک میں سے آٹھ نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ سمٹ سے پہلے بھی انڈیا کا ہمیں آئسولیٹ کرنے کا گیم پلان ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی بطور مبصر شرکت کریں گے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے اس سربراہ اجلاس کو کوئی خطرہ نہیں، سیکورٹی کے موئثر اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین