کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل خان نے احمد چوہدری کو شکست دیکر ابراہیم مرچنٹ میموریل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ لیڈیز سنگلز میں اشنا سہیل اور سارہ منظور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ انڈر 18 کا فائنل صاحبزادہ محمد علی نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب اتوار کو ہوگی۔ کراچی جیم خانہ میں جاری ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے مینز سنگل سیمی فائنل میں عقیل خان (پاکستان نمبر1) نے احمد چوہدری کو 6-1, 6-2, 6-2 سے زیر کیا۔ انڈر18 کے فائنل میں صاحبزادہ محمد علی نے رضا سوانی کو 6-4, 6-4 سے ہرایا۔ انڈر 16 سیمی فائنل میں نور مصطفیٰ نے امین شفیع کو 6-4, 2-6, 6-2 سے، انڈر14 فائنل میں حامداسرار نے اشیش کمار کو 6-2, 6-7 سے، انڈر12سیمی فائنل میں مہاتر محمد نے عشر میر کو 6-4, 6-3 سے شکست دی۔ انڈر10 سیمی فائنل میں عزیر نے زین احتشام کو 9-7 سے شکست دی۔ مینزڈبل سیمی فائنل میں عقیل خان اور یاسر خان نے ابدال اور احمد کو، عابد اور عثمان نے رضا علی اور اسد علی کو،45 سینئر ڈبلز میں رشید اور رضا نے علی سوانی اور ریحان، الطاف اور ہمایوں نے التفات اور جاوید کو لیڈیز سنگل میں اشنا سہیل نے عیشا جاوید کو اور سارہ منصور نے حانیہ نوید کو زیر کیا۔