سیالکوٹ‘نکیال ( نا مہ نگار‘ آن لائن ) بھارتی فورسز کی طرف سےورکنگ بانڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابقبھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آنے سے رشیدہ بی بی نامی معمر خاتون شہید ہو گئی ۔پولیس نے بتایا کہ رشیدہ بی بی غلطی سے سرحد پار کر گئی جس پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر وہ موقع پر ہی شہید ہوگئی ۔بعدازاں بھارتی حکام نے اس کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کی جنہوں نے میت کو ورثاء تک پہنچایا۔