ملتان(پ ر )قائم مقام کمشنر ملتان ڈویژن نادر چٹھہ کی ہدایت پر " رنگ دو ملتان" منصو بے کے تحت گھنٹہ گھر کی عمارت کے رنگ و روغن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں باضابطہ طور پر فنڈز جاری کر کے عمارت کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا،تعمیراتی کمپنی کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک کے اطراف کی عمارتوں پر منفرد رنگ سکیم کے تحت پینٹ کا آغاز کیا گیا۔