سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم اسلام کو ایک سال تین ماہ قید اور9ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔ عدم ادائیگی جرمان مجرم کو مزید تین ماہ قید کاٹنی ہو گی۔ یاد رہے کہ تھانہ اگوکی کے علاقہ سے پولیس نے محمد اسلام سے ایک کلو130گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔