• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل مجسٹریٹ اور لیبر کورٹ کی عدالتوں کو ضلع کچہری سیالکوٹ کی حدود میں دوبارہ مستقل بنیادوں پر منتقل کیا جائے

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وکلاءبرائے انسانی حقوق پاکستان کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور عدنان ڈار ، نیئراصغر بھلی ،آفتاب شیزازی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی کنزیومر کورٹ ، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اور لیبر کورٹ کی عدالتوں کو ضلع کچہری سیالکوٹ کی حدود میں دوبارہ مستقل بنیادوں پر منتقل کیا جائے کیونکہ تینوں عدالتیں ضلع کچہری سے باہر ہونے کی وجہ سے رو زانہ سائیلان اور وکلاءکو ان تینوں عدالتوں میں زیر سماعت اپنے مقدمات کی پیروی کے سلسلہ میں ضلع کچہری کی حدود سے باہر جانے کے لیے سفری مشکلات کا سامنا کرنے کے علاوہ کچہری میں واقع دیگر عدالتوں میں اپنے مقدمات کی پیروی میں سخت دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوری اور سستا انصاف غریب و مظلوم عوام کی دہلیز پر کے نظریہ کے پیش نظر تینوں عدالتوں کو فی الفور ضلع کچہری کی حدود میں مستقل بنیادوں پر منتقل کیا جائے تاکہ سائیلان اور وکلاءکو سفری مشکلات سے نجا ت مل سکے اور ان تینوں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی میں آسانی ہو سکے۔
تازہ ترین