• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ہائیکورٹ میں دہشتگردی سے بچائو کیلئےفرضی مشق

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ہائیکورٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نےکسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی سے بچائو کےلئےموک ایکسرسائز (تربیتی مشقوں ) کا انعقاد کیا ،ہائیکورٹ میں آنے والے وکیلوں اور سائلین کی نگرانی کے لئے خصوصی طور پر کیمرے نصب کرکے کنٹرول روم سے نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ میں آنے والے لوگوں کے داخلے کو بھی واک تھروگیٹس سے لازمی بنایا جائے گا ، ہائیکورٹ  کی چاردیواری پر خاردارتاریں بھی نصب کردی گئی ہیں تاکہ کوئی شخص ہائیکورٹ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل نہ ہوسکے ،اس کے ساتھ ساتھ ہائیکورٹ میں کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں ایمرجنسی الارم کو بھی آپریشنل رکھا گیا ہے اورمورچے بھی تعمیر کئے گئےہیں،اس سے قبل مختلف سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی تدابیر کے پیش نظر تربیتی مشقیں کی جارہی ہیں جس کے لئے ضلع کچہری میں بھی مورچے بنا ئے گئے ہیں۔
تازہ ترین