گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اسٹیٹ نمبر2میں پلاسٹک کا فرنیچر بنانے والی بڑی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دو مزور جھلس گئے، مذکورہ فیکٹری میں وارنش کا کام جاری تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دو مزدوراسامہ اور 25سالہ عاطف ولد غلام محمد جھلس گئے ،جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔