• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، مردم شماری کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے میں بے ضابطگیاں

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں چھٹی خانہ و مردم شماری کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے میں شدید بے ضابطگیاں اور بد نظمی ابھی تک نذارنے لیکر من پسند افراد کی ڈیوٹی لگا ئی جا رہی ہے محکمے نے ہدایت کی ہے کہ ہیڈ ٹیچرز اور ایسے سکولز جہاں دو یا ایک ٹیچر ہے اُس سکول سے کسی بھی ٹیچر کی مردم شماری کے لیے ڈیوٹی نہیں لگا ئی جائے اس کے باوجود ہیڈ ٹیچرز اور ایسے سکولوں جہاں پر اساتذہ کی تعداد ایک یا دو ہے اُس سکول سے بھی مردم شماری کے لیے اساتذہ کی ڈیوٹیا ں لگا دی گئی ہیں اور مڈل سکولوں کو یکسرنظر انداز کر دیا گیا وہاں سے اساتذہ کی نہ ہونے کے برابر ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں جس سے تدریسی سرگرمیاںمتاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے ایسے اساتذہ جو کہ مردم شماری کے لیے ٹرنینگ بھی کر چکے ہیں اب اُن کی ڈیوٹیاں کاٹی جا رہی ہے اور اُن کے جگہ بھاری نظرانے لیکر اپنے من پسند افراد کی ڈیوٹیاں لگا ئی جا رہی ہیں جس سے اساتذہ میں اضطراب پا یا جا رہا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں، سید دستار علی نقوی ، احسان اللہ باجوہ، ناصر لطیف گجر، لیاقت علی کھوکھر، انور وردگ، ذوالفقار سلہری اور دیگر رہنماؤں نے ڈی سی اور سی ای او ایجوکیشن سے تحصیل پسرور میں مردم و خانہ شماری کے لیے ڈیوٹی لگانے کی ا س بد نظمی کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین