• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم فاروق حیدر کا مظفر آباد کا دورہ

مظفرآباد ( نا مہ نگار)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے  اچانک مظفر آباد شہر کا دورہ کیا ،شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا، شہریوں  نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اپنے درمیان پا کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ، وزیر اعظم نے ابلتی گٹر لائنوں کی عدم مرمت، پانی کے ناقص پائپوں کی تنصیب پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو شہر میں صفائی کی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر کی خوبصورتی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھاے جائیں گے ۔ وزیر اعظم بیلہ نور شاہ ،گوجرہ سانگو چوک سمیت کئی مقامات پر گاڑی سے اتر گئے اور پیدل چلتے ہوے عوام کے مسائل کا جائزہ لیا ۔
تازہ ترین