• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع دادو میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر 2 درگاہیں بند

میہڑ (نامہ نگار ) ضلع دادو کی دو معروف درگاہیں کچے کے نو گوٹھہ میں حضرت مخدوم سعدی موسانیؒ اور کاچھو میں درگاہ حضرت عبداللہ شاہ گودڑیوؒ کی درگاہیں دہشت گردی کے خوف سے گذشتہ 5 روز سے زائرین کیلئے بند کردی گئی ہیں جبکہ اتوار کو نو گوٹھہ میں درگاہ حضر ت مخدوم سعدی موسانی کی تالا بندی کیخلاف شہر میں شٹر بند ہڑتال کی گئی ہے۔ تاجروں نے دکانیں اور کاروباری مراکزبند رکھے ، جبکہ زائرین اور شہریوں نے احتجاجی جلوس نکال کر درگاہ کے سامنے دھرنا دیا ،اس موقع پر مقررین گلاب پیرزادو ،ارشاد بروہی ، محبوب پیر زادو اور دیگر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پولیس درگاہیں بند کر رہی ہے ، سرکار اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے درگاہیں بند کرکے زائرین کو ہراسان کر رہی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ درگاہیں جلد کھول دی جائیں ،ورنہ احتجاج جاری رہیگا۔
تازہ ترین