گجرات (نمائندہ جنگ) زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت غیر ہو گئی، چیچیاں دھول خورد میں زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ذوالفقار علی، (ب) زوجہ ساجد، سراب ، جواد ، زیب کی حالت غیر ہو گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے انہیں ریسکیو کرتے ہوئے ضروری طبی امداد فراہم کی اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کیا۔