گجرات(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کھاریاں محمدنوید اقبال نےمقدمہ قتل کا فیصلہ سناتےہوئے مجرم فرمان علی کوسزائے موت اور دس لاکھ روپےجرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی‘ عدالت نےشک کی بنیاد پرشکیل ریاض‘ ندیم اورقیصر کوبری کردیا،استغاثہ کےمطابق مجرم نے14مئی2011ء کوساتھیوں کے ہمراہ کوٹھا گجراں میں فصل اجاڑنے کےتنازعہ پرفضل دادکو فائرنگ کرکےقتل کردیاتھا۔