ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)اتنی ہلاکتیں دہشت گردی میں نہیں ہوئیں جتنی روڈ حادثات میں ہورہی ہیں ملتان تا ڈیرہ غازیخان دورویہ سٹرک منصوبہ ساڑھے تین سال سے صرف اخباری بیان تک محدود ہے۔ منصوبہ مکمل نہ ہوناافسوسناک ہے تحریک انصاف اقتدار میں آکر دو رویہ روڈ بنوائے گیان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ پی پی 243 میں سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہاہے ساڑھے تین سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔ پورے پنجاب میں قبرستانوں کی چاردیواری کے منصبوبوں پر کام کئے گئے لیکن میرے حلقے میں ایک قبرستان کی چاردیواری نہیں دی گئی ۔ پی ٹی آئی کا حلقہ ہونے کی وجہ سے صاف پانی کا کوئی بھی پروجیکٹ نہیں دیا گیا۔اگر حلقے میں صاف پانی پروجیکٹ اور ترقیاتی کام شروع نہ کئے گئے تو ہم عوا م سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل تیار کریں گے۔