• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار علی خان کو چک پڑ گئی، تقریب میں بیٹھ کر خطاب کیا

راولپنڈی (ساجد چوہدری ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چک پڑنے کی وجہ سےچک بیلی خان روڈ پر شادی ہال کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے بیٹھ کر خطاب کیا اور بتایا کہ انہیں چک پڑ گئی ہے اس لئے بیٹھ کر بات کر رہے ہیں۔ اگر حلقہ کے عوام سے ملنے کی جستجو نہ ہوتی تو بستر پر لیٹا ہوتا ، پہلے آنکھ کا آپریشن کروایا تھا سوچا تھا کہ کچھ دیر آرام کروں پھر چک پڑ گئی مگر حلقہ کے عوام سے باتیں کر کے چک کا درد ہی ختم ہو گیا ہے ، وفاقی وزیر نے اہل حلقہ پر زور دیا کہ کوری خدابخش کے مکینوں کی تقلید کی جائے جنہوں نے ہمیشہ بھرپور طریقے سے میرا ساتھ دیا ، ہرکہ گائوں مضبوط دل اور مضبوط لوگوں کا قصبہ ہے گگھڑ جہاں بھی آباد ہوں وہاں سے طاقت اور مضبوطی کی خوشبو آتی ہے ، وفاقی وزیر نے تھانہ کورال میں تعینات پولیس افسر اشفاق بھٹہ کیخلاف شہری کی شکایت پر اسے موقع پر ہی معطل کر کے انکوائری کا حکم جاری کیا۔، وفاقی وزیر نے کہا کہ شادیوں اور افتتاحی تقاریب سے میں نے ہمیشہ معذرت ہی کی ہے مگر یہاں پر زبردستی قربانی کا بکرا بنا کر افتتاح کروا لیا گیا ۔
تازہ ترین