کئی ترقی یافتہ ملکوں میں تو روبوٹ عرصے بطور ویٹرز کھانا پیش کرتے رہے ہیں مگر یہ سہولت اب ملتان میں بھی دستیاب ہے ، مقامی پیزا کے ایک ریستوران میں آپ کا آرڈر روبوٹ ویٹرآپ تک پہنچائےگا۔
ملتان کے ایس پی چوک پر واقع ایک پیزا ریستوران کے لیے نسٹ یونیورسٹی کے طالب علم سید اسامہ عزیر نے روبوٹ تیار کر لیا ہے۔ متعارف کرائے جانے سے پہلے روبوٹ کی مشقیں بھی کروائی گئیں ۔
اس دوران روبوٹ بار بار ٹرے ہاتھ میں پکڑے چلتا ہوا میزوں کے قریب پہنچتا رہا ۔ روبوٹ تیار کرنے والے انجینئر اسامہ کا کہنا ہے کہ اس نے 8 ماہ کی محنت سے روبوٹ تیار کیا ہے ۔ روبوٹ کسٹمر سے آرڈر لینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔