جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات سے متعلق کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا،مولانا کہتے ہیں کہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت نے دھوکا دیا ہے۔
مولانافضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیراعظم سے حتمی بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سوچنے والی بات یہ ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکا سہولت کیوں فراہم کر رہا ہے۔
مولانافضل الرحمان نےمزید کہا کہ قبائل کابینہ اجلاس پر ان کے رد عمل کے منتظر ہیں، مشاورت کے بعد کابینہ اجلاس کے فیصلے کیخلاف لائحہ عمل تیار کریں گے۔