کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے حکومت سے این او سی مانگ لیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نوازگنجیرا کو خط لکھا ہے جس میں انہیں قومی سینئر ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں شرکت کے حوالے سے 39پلیئرز اور آفیشلز کی ایک فہرست سے آگاہ کرتے ہوئے دونوں انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلئے این او سی مانگی ہے۔ شیڈول کے مطابق قومی سینئر ٹیم کو مارچ کے آخری ہفتے میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد پاکستان یکم اپریل سے آسٹریلیا میں چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔