ملتان (نمائندہ جنگ) ملتا ن میں پہلی مرتبہ ریسٹورنٹ میں کسٹمرز کیلئےروبوٹ سروس کا آغاز کیا گیا ہے،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی (نسٹ) سے فارغ التحصیل طالبعلم نے یہ کارنامہ انجام دیاہے ، ملتان کے علاقے کینٹ میں واقع ایک پیزاریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے سیداسامہ الیکٹرک انجیئنرہیں، انہوں نے اپنے والدکے آئیڈیئے پرکام کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا،سید اسامہ نے 8ماہ کی انتھک محنت کے بعد ایک ایساروبوٹ تیارکیا ہے جو ان کے والد کے پیز اریسٹورنٹ میں کسٹمرز کے آرڈر پر فوری سروس فراہم کریگا ، عزیز جعفری نےجنگ سے بات چیت میں بتایاکہ ان کابیٹابیرون ملک جاکرملازمت کرناچاہتاتھا اسے مشورہ دیا کہ ملک میں رہ کرایساکام کرے جس سے ملک کانام اور اس کامستقبل بھی روشن ہو ، ۔