کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں عطا محمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے ان کی بیٹی شازیہ عطا کی ڈگری پر اپنے دستاویزات بنائے ہیں جو کہ جعلسازی کے زمرے میں آتے ہیںان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی ۔