گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلع کونسل اسمبلی میں 27کروڑ 51لاکھ41ہزار روپے کا بجٹ 30جون2017تک متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ اجلاس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر ڈسٹرکٹ کونسل اعجا ز احمد پر و یا نے کی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری مظہر قیو م ناہرہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کونسل کی متوقع آمدن کا تخمینہ کروڑ 51لاکھ41ہزار41ہزار500روپے لگایا گیا ہے۔جس میں تنخواہوں کیلئے 8کروڑ14لاکھ85ہزار روپے ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے12کروڑ75لاکھ23ہزار925روپے۔ گاڑیوں کی خریداری کیلئے 1کروڑ روپے جبکہ ضلع کونسل کی عمارت کی تعمیر کیلئےایک کروڑ روپے جبکہ مالی سال کے آخر میں بچت 1کروڑ37لاکھ57ہزار روپے متوقع ہو گی۔ اجلاس میں یو سی چیئرمینوں چوہدری عدنان بلگن، یوسف سندھو، سجاد احمد، جاوید اقبال، رانا محمود اور ٹیکنو کریٹ ممبر کامران اولکھ نے مختلف تجاویز دیں ۔