• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تمام شراب خانے بند کر دیئے،ہائی کورٹ میں محکمہ ایکسائز کی رپورٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نےعدالتی حکم پر شرا ب خانوں کو بند کرنے سے متعلق رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دی ہے ، جمعہ کو محکمہ ایکسائز نےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ غلام مصطفی مہیسر کے توسط سے جواب داخل کر ایا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو بتایا گیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں محکمہ ایکسائزنے سند ھ بھر کے تمام شراب خانے اور اسٹورز سیل کر دیے گئے اور ان شراب خانوں اور اسٹورز میں موجود شراب اور دیگر سامان کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے اور فہرستیں ترتیب دی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین