• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کاہان مری کیمپ میں لینڈ مافیا قبضہ کرنے کے لئے سر گرم ہے، قبائلی عمائدین

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر )نیو کاہان کے رہائشی نبی بخش اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ نیو کاہان مری کیمپ ہزار گنجی کوئٹہ میں  لینڈ مافیا قبضہ کرنے کے لئے سر گرم ہے ارباب اقتدار غیر قانونی قبضوں کا نوٹس لیکر ہماری مدد کریں بصورت دیگر ہم اپنادفاع خود کرینگے ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ 1992سے مری قبائل افغانستان سے واپسی کے بعد نیو کاہان مری کیمپ ہزار گنجی میں آبادہیں گزشتہ آمریت کے  دور میں بھی ہمیں اپنی زمین سے بے گھر کرنے کی کوشش کی گئی جس  کے بعد بہت سے لوگ اپنے گھر چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں منتقل ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ دور جدید بھی میں نیو کاہان مری کیمپ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ایسے میں  قبضہ مافیا ہماری زمینوں پر واقع ہمارے گھروں کو مسمار کر کے اس پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے ۔انہوں نے کہاکہ  لینڈ مافیا گروہ اپنے ذاتی مفادا ت کے حصول کیلئے حکومت کانام استعمال کر کے نیو کاہان مری کے لوگوں کو ہراساں کر کے انہیں علا قہ خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، جو قابل مذمت عمل ہے جسے   ہم کسی بھی صورت  برداشت نہیں کریں گے اس حوالے سے ہم قبضہ مافیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ 25سال سے ہم یہاں رہائش پزیر ہیں اور اپنے گھروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں  ہم کسی بھی صورت میں اپنے علا قے کو کسی لینڈ مافیا کو نہیں دیں گے بلکہ ہر صورت دفا ع کریں گے انہوںنے  ارباب اقتدار  سے پر  اپیل کی ہے کہ قبضہ مافیا کی جانب سے ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کی کوشش کا فوری طورپر نو ٹس لیں تاکہ ہم اپنے علا قے میں سکون سے زندگی گزار سکیں ۔ 
تازہ ترین