• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،پولیس وردی میں ڈاکوئوں نے انگلینڈ پلٹ خاتون کو لوٹ لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)  پولیس تھانہ شاہ شمس  کے علاقے سے تین ملزمان نے پولیس اہلکار بن کر انگلینڈ پلٹ خاتون سے چھ  لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، اور غیر ملکی کرنسی چھین لی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے  شمس الدین کے مطابق اس کی  بھانجی حمنہ بیرون ملک سے آئی جس کو لے کر وہ گھر جا رہے تھے کہ پل عاشق کے نزدیک پیچھے کار سے تین ملزمان پہنچ گئے اور ان کی کار  روک لی کہا کہ سکیورٹی اہلکار ہیں کار کی تلاشی لینی ہے ان کی تلاشی لی اس کی بھانجی کے زیورات اور نقدی  لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین