ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں ایک ٹیم نے سورج کند روڈپر واقع آمنہ فوڈز کو زائدالمعیاد خام مال،کھانے کی اشیاء کو سٹور کر نے کے لیے کیمیکل ڈرمز کا استعمال،زنگ آلود مشینری ،پیکنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی،ٹوٹے فرش،کھلی نالیاں، بغیر دستانے اور ہیڈ کور کی عدم موجودگی پر سربمہر کردیا گیااورمشکوک دیسی گھی اور کپڑے رنگنے والے کلر،ٹیلکم پائوڈر کے نمونے چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ٹیم نےمزید کاروائی کرتے ہوئے لوہاری کالونی گلی نمبر2میں واقع خالد اچار یونٹ کو کھانے کی اشیاء پر پھپھوندی ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،سٹوریج ایریا میں گندگی،گندے اور بدبو دار ماحول کی وجہ سے سر بمہر کردیا گیااور یہاں سے7ہزار کلو اچار برآمد کرلیا مصالحہ جات اور تیاراچار کے نمونے لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیامبین مارکیٹ نزدلیڈیز پارک گلگشت کالونی میں واقع بٹ کلچہ ہائوس،عمران ڈیری شاپ،جی جی ملک شاپ،المکہ لوہاری نان شاپ،پیراں غائب روڈپر واقع حیدربیکرز،سلمان دودھ دہی،الحمدحلیم اینڈ بریانی،یونائیٹڈسوئیٹس بیکرزاینڈ فاسٹ فوڈ،سیال ہوٹل اینڈ دودھ دہی شاپ،مکہ ٹاؤن باغ حسین چوک پر واقع باباغریب نواز ہوٹل،زم زم ملک شاپ اور بوسن روڈپرواقع طاہر سوئیٹس،انوار مدینہ باربی کیواینڈ ہوٹل،الریھان جنرل سٹور کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔