• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم محقق کی بیوہ ملتان میوزیم کی تعمیرسےمایوس،نادرمورتیاں جامعہ زکریاکوعطیہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)اندرون شہرسےدریافت ہونےوالی سنگ مرمر کی نایاب مورتیاں سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹرجامعہ زکریا کو عطیہ کردی گئیں بتایا گیا ہے کہ نامورماہر آثاریات مرزاابن حنیف کی بیوہ فہمیدہ مرزا نے سنگ مر مر کی   دو نادرمورتیاں زکریا یونیورسٹی کے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر قاضی عبدالرحمان عابد کو عطیہ کردیں،اس موقع پر  انہوں نےکہاکہ ان کے مرحوم شوہر کی وصیت تھی کہ یہ امانت ملتان میوزیم کے اجراءپرپیش کی جائے مگرملتان کےمیوزیم کے حوالے سےخواب شاید آئندہ10برسو  ں میں بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکےاس لئے بہتر ہے کہ یونیورسٹی کےاس سنٹر کو یہ دی جائیں جہاں آخری سانس تک مرزا ابن ِ حنیف تحقیقی خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اندرونِ شہر کھدائی سے یہ مورتیاں بر آمد ہوئی تھیں۔اس سے قبل سابق ڈائریکٹرڈاکٹر انوار احمد کی درخواست پرڈاکٹرمہرعبدالحق کی صاحبزادی  محترمہ نصرت ، علامہ عتیق فکری کی صاحبزادی  رضیہ فکری،حنیف چودھری،ولی محمدواجداورممتازسومروکےصاحبزادےطارق ممتازسومرونےنایاب کتب کاعطیہ سرائیکی سنٹرکودیاتھا۔
تازہ ترین