حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآبادڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن برائے 2017آج ہوں گے۔ الیکشن کے لئے امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئ ہیں اور وکلامیں زبردست جوش وخروش ہے۔ الیکشن سے دوروز قبل ہی سیشن کورٹ کے احاطے میں امیدواروں نے اپنے الیکشن کیمپ قائم کرلئے تھے ۔ حیدرآبا د ڈسٹرکٹ با ر کےصدر کے عہدے کے لئے موجودہ صدر بشارت علی میمن اور جنرل سیکریٹری امداد علی انڑ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کاامکان ہے جبکہ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کے بی لغاری، فرہاد ابڑو اورشہزاد علی شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔دیگر امیدواروں نے بھی حمایت کے لئے بڑے گروپوں سے رابطے کر لئے ہیں۔دوسری جا نب جمعہ کو بھی امیدواروں کی جانب سے ووٹرز سے رابطوں کے لئے مہم اور ٹی پارٹیز کاسلسلہ بھی جارہا ۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ با ر کے الیکشن کیلئے ہفتہ کی صبح9بجے تا شام 5بجے تک ووٹنگ ہوگی جس میں ایک ہزار سے زائد اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔حیدرآبا د ڈسٹرکٹ بار کے صدر کے عہدے کیلئے ہائیکورٹ بار کے عہدے داروں نے بھی اپنے حامی امیداروں کے حق میں مہم شروع کی ہو ئی ہے ۔