• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور :کنٹونمنٹ بورڈ میں مردم وخانہ شماری کے انتظامات مکمل

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور میں 5 مارچ سے شروع ہو جانے والی چھٹی مردم وخانہ شماری کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں،عوام   درُست کوائف کا اندارج کروائیں اور ٹیمیوں کے ساتھ  تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور ظفر محمود اعوان نے   6ویں مردم و خانہ شماری کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور میں 5سرکل اور36بلاکس میں مردم و خانہ شماری کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کے 30سے زائد افسران،ذمہ داران اور اہلکار اپنے فرائض سرانجام دینگے، کنٹونمنٹ بورڈ  آفس میں کنٹرول روم /ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین