کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نےدورہ نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت تجربے کار فاروڈ حسیم خان کو دی گئی ہے، عمر بھٹہ ان کے نائب ہونگے،ٹیم میں پانچ نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،منتخب کھلاڑیوں میں امجد علی۔مظہر عباس(گول کیپرز)عماد شکیل بٹ، ایم علیم بلال، نواز اشفاق، ابوبکر محمدود،تصور عباس، تعظیم الحسن، ایم رضوان جونیئر، ایم عاطف مشتاق،ایم فیصل قادر(ڈیفنڈر) ایم عرفان جونیئر، عمر بھٹہ(نائب کپتان) عبد الحسیم خان(کپتان) علی شان، اعجاز احمد، محمد دلبر، اظفر یعقوب، ارسلان قادر، عمیر سرفراز ( فاروڈز)، ٹیم انتظامیہ میں حنیف خان منیجر، کرنل(ر) محسن علی، اسٹینٹ منیجر،خواجہ جنید ہیڈ کوچ، احمد عالم،کوچ، ندیم خان لودھی( وڈیو انالسٹ) ہونگے، کھلاڑیوں کو چھ مارچ کو کیمپ کے لئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے، سلیکشن کمیٹی نے اسٹینڈ بائیز کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہےان میں ولید اختر، حافظ علی عمیر، علی حیدر، مبشر علی، جنید کمال، تیمور ملک، قاضی اسفندیار، ایم عتیق، شر جیل سعید، سمیع اللہ، یاسر دلاور کو رکھا گیا ہے۔