ٹیکنالوجی کے اس دور میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں روبوٹس نے کھیلوں کی دنیا میں بھی انٹری دیدی ہے اور اب روبوٹ ٹیبل ٹینس کھیلتے دکھائی دیں گے۔
جی ہاں،جاپانی کمپنی نے FORPHEUSنامی جدید روبوٹ تیار کیا ہے جونہ صرف انسانوں کی طرح ماہرانہ انداز میں ٹیبل ٹینس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ایک ماہر کوچ کی طرح ٹیبل ٹینس سکھاتا بھی ہے۔
Omron کمپنی کا تیار کردہ ٹیبل ٹینس روبوٹ میں ایسے سنسر اور کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو نہ صرف ٹیبل ٹینس بال کی حرکات پر نظر رکھتاہے بلکہ مختلف زاویوں کو پہچان کر حریف کو ہرا سکتا ہے جبکہ اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پلیئرز کو بہترکھیلنے کیلئے ٹیبل پر نصب ایل ای ڈی اسکرین پر پیغام دیتا ہے۔
جاپانی کمپنی کے اس FORPHEUSروبوٹ کا نام پہلے روبوٹ ٹیبل ٹینس ٹیوٹر کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔