• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگرہ گروپ کے مالک گلگت بلتستان میں مواقعوں کا جائزہ لیں گے

لندن (نیوز ڈیسک) ایک ریسٹورنٹ چین کے مالک نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے مقام پر ایک ہوٹل کھولنے پر غور کر رہے ہیں جسے ’’زمین پر جنت‘‘ کہا جاتا ہے، شپلے میں قائم آگرہ چین کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم نے کہا ہے کہ وہ اگست میں پاکستان میں گلگت بلتستان کا دورہ کرنےو الے ایک وفد کا حصہ ہوں گے تاکہ علاقے میں بزنس مواقعوں کا خود جائزہ لے سکوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایریا میں ایک فائیو سٹار ہوٹل ریزورٹ کھولنے پر غور کر رہے ہیں جس کے بارے میں بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی زندگی کا شنگریلا ہوگا۔ محمد اسلم گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ میں ریجن کے لئے اعزازی برطانوی سفیر کی جانب سے منعقدہ ایک ایونٹ کے ایک مہمان تھے، جن کا اصل تعلق بریڈ فورڈ سے ہے۔ انہوں نے تقریب میں مدعو تقریباً 150مہمانوں بشمول تجارتی شخصیات اور یارکشائر سے متعلقہ کمیونٹی رہنمائوں سے علاقے کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے علاقے کو ’’پیراڈائز‘‘ اور زمین پر جنت قرار دیا۔ گلگت بلتستان میں دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ بشمول کے2موجود ہے۔ علاقے میں متوقع عمر94سال ہے۔ بریڈ فورڈ میں منعقدہ تقریب میں علاقے کی کانوں سے نکالے گئے ایمرالڈ، روبیز اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش بھی کی گئی۔ گلگت بلتستان ٹور کو فروغ دینے کے لئے وہ لندن مانچسٹر اور برسلز و پیرس بھی جائیں گے۔ محمد اسلم نے بتایا کہ وہ علاقے کے بارے میں دی گئی پریزنٹیشن سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور علاقے میں آگرہ گروپ کا پہلا ہوٹل کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین