• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبٹ عدالتی احکامات پررہاانصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے ،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر،مانیٹر نگ سیل )سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں قید گلو بٹ کو عدالتی احکامات کے بعد رہا کر دیاگیاہے ۔ انہیں عدالت نے 11سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سزاؤں میں کمی اور معافی کے بعد 29ماہ کی قید کاٹنے کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں نے گلو بٹ کی رہائی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ گلو بٹ کی رہائی انصاف کا خون ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر  طاہر القادری نےاس پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ہمارے 14 شہدا کو انصا ف نہ مل سکا  گلوبٹ رہاہوگیا  قانونی جنگ جاری رکھیں گے،انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے اور مکمل انصاف تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شریف برادران وفاقی وزراء سمیت گلو بٹ کی طلبی کیلئے اپیل میں جائینگے ۔ ۔گلو بٹ کی رہائی موجود ہ نظام کی شکست اور مظلوموں کے زخموں پر نمک کا چھڑکاؤ ہے ۔ہمارے 580کارکن پولیس کی طرف سے درج کی جانیوالی جھوٹی ایف آئی آرز کے تحت 28ماہ سے دہشتگردی کی عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں ۔ایک کارکن پیشیاں بھگتتے بھگتتے انصاف کی امید میں خالق حقیقی سے جا ملا۔انہوں نے  کہا کہ دیکھتے ہیں شہداء کے ورثاء کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے اسکے بعد  کوئی اور فیصلہ کریں گے ۔
تازہ ترین