• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: ڈی ایچ کیو اسپتال، ایک دن میں تین جھگڑے

Patients Doctores Visiters In Brawl
گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایک ہی دن تین مختلف وارڈز میں ملازمین آپس میں الجھ پڑے، ایم ایس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں اور ایک ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔

گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے آؤٹ ڈور میں وارڈ بوائے قیصر نذیر نے مریض لے جانے کیلئے وہیل چیئر پر رکھا ہوا ڈسپینسر اکرام الحق کا بیگ اٹھایا تو جھگڑا ہو گیا، دونوں نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔

دوسری طرف ٹراما سینٹرمیں اسپتال کا ایک ملازم اور ڈرائیور معمولی تلخ کلامی پر گتھم گتھا ہو گئے اور ڈرائیور نے بوتل مار کر دوسرے ملازم کا سر پھاڑ دیا۔

کچھ دیر بعد ہی ٹراما سینٹر میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اور ایک ملازم آپس میں دست و گریباں ہو گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر انور امان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے جھگڑوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جھگڑے میں ملوث ایک ڈسپینسر اکرام الحق کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین