• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کا دوسرا آپریشن کامیاب

Student Mohammad Ahmad Second Surgery
لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کا امریکا میں دوسرا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے۔محمد احمد کے والد محمد راشد کے مطابق آپریشن میں سانس کی نالی کا جائزہ لیا گیا۔

محمد احمد سندھ حکومت کے خرچے پر امریکی ریاست اوہایو کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں طبی ماہرین نے اس کی سانس کی نالی کا جائزہ لیا۔

والد محمد راشد کے مطابق محمد احمد کو تشدد کے بعد سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، آپریشن میں محمد احمد کی سانس کی نالی کو کھولا گیا۔

طبی ماہرین نے محمد احمد کو تین ہفتے بعد دوبارہ بلایا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا، اس سے قبل محمد احمد کے پہلے آپریشن میں ٹوٹے ہوئے نرخرے کو جوڑا گیا تھا۔
تازہ ترین