• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں سے گستاخی کرنے والوں کیخلاف عدم کارروائی، چوہدری نثار اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخی کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر داخلہ چوہدری علی نثار علی خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا کے بغیر پہلے بھی زندہ تھے لیکن کسی نے ہماری محبت پر ایسا حملہ نہیں کیا، ملوث عناصر اور جو تماشا دیکھتے رہے دونوں کیخلاف کارروائی ہوگی جبکہ وزیر داخلہ بتائیں کہ حکومت کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے گئے کیونکہ یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے۔ سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی اے پیش ہوئے جب کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنا لو جی کے ذمہ داران اس معاملے پر ایکشن لیں۔
تازہ ترین