• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ‘شازیہ مری کے بھائی کا لیبر نشست پر انتخاب کالعدم قرار

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے شازیہ مری کے بھائی اورنگزیب مری کے لیبر کی نشست پر انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔ ضلع سانگھڑ کی یوسی بیرانی میں لیبر کی مخصوص اور چیئرمین کی نشست پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے دو بھائیوں کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے تنازع کی سماعت ہوئی۔ شازیہ مری کے دو بھائی اکبر مری اور اورنگزیب مری سانگھڑ سے کونسلر کی نشت پر ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار تھے۔ اکبر مری فنکشنل لیگ کے ٹکٹ پر جبکہ اورنگزیب مری پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار تھے۔
تازہ ترین