• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین قومی اسمبلی کی لڑائی، خورشید شاہ کی مذمت

Scuffle Between Murad And Javaid Khursheed Shah Has Strongly Condemned
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اراکین کے درمیان لڑائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑائی کے لیے باہر میدان ہیں،ایوان کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کام ہے کہ وہ اجلاس کی کارروائی کو چلائیں۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کی انکوائری کرائیں اور تفصیلات معلوم کریں کہ ایسا کیوں ہوا اور اس واقعے کا اصل ذمہ دار کون ہے۔

خورشید نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں ہر کسی کو بات کرنے کی اجازت ہے ،مخالفین کا کام ہی بولنا ہے مگر لڑائی جھگڑا نہیں ہونا چاہیے،کچھ نا سمجھ لوگ اداروں کی عزت و احترام کرنانہیں جانتے ۔

لڑائی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے خورشید شاہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر بھی گئے مگر اسپیکر کی اجلاس میں مصروفیت کے باعث بغیر ملاقات واپس چلے گے۔
تازہ ترین