• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘ انجمن بہبود مریضاں ‘ہیلتھ کونسلز فعال بنانے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نےسرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہاکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ، آر ایچ سی اور بی ایچ یوز میں صحت کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ کونسلز میں مقامی عوامی نمائندوں کو شامل کیاجائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے انجمن بہبود مریضاں او رہیلتھ کونسلز کو فعال بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں مزید پچاس پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ مہیا کی جائے گی ۔انہوں نےہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ڈاکٹرز کی کمی کی صورت میں اپنے علاقے سے ڈاکٹرز کی نشاندہی کی جائے تاکہ ایسے ڈاکٹرز کو ان کے علاقے کے ہسپتالوں میں تعینات کیاجاسکے۔انہوں نے مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات کے علاوہ ایکسرے او رالٹرا ساؤنڈ مشینوں کو فعال حالت میں رکھنے اور گرمیوں میں ایئر کنڈیشنرز کو ہر حالت میں فعال رکھنے کیلئے انتظامات کی ضرورت پر زور دیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصر ت ریاض ، اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
تازہ ترین